Thu, September 17, 2026

مل کر ہی منشیات کا خاتمہ ممکن ہے، محسن نقوی

مل کر ہی منشیات کا خاتمہ ممکن ہے، محسن نقوی

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔



ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان منشیات کے خلاف عالمی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ خلیجی ممالک کی شراکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب ایک مقصد کے لیے اکٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل بچانے کے لیے منشیات کی سمگلنگ اور استعمال روکنا ضروری ہے، اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔

ٹیگز: