Wed, September 16, 2026

محسن نقوی سے امریکی قائم مقام سفیر کی ملاقات؛ منشیات، سکیورٹی اور امیگریشن کنٹرول پر پیش رفت کا جائزہ

محسن نقوی سے امریکی قائم مقام سفیر کی ملاقات؛ منشیات، سکیورٹی اور امیگریشن کنٹرول پر پیش رفت کا جائزہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں بالخصوص انسدادِ منشیات اور سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف مربوط کارروائیوں اور بارڈر مینجمنٹ میں بہتری کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

دونوں ممالک نے منشیات کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات کے بروقت تبادلے سے خطے میں منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہوسکے گی۔

امریکی سفیر نے پاکستان کے سکیورٹی اقدامات کو سراہا، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے نئے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ٹیگز: