Wed, September 16, 2026

منشیات سے پاک ماحول ہماری نئی نسل کا حق ہے ، محسن نقوی

 منشیات سے پاک ماحول ہماری نئی نسل کا حق ہے ، محسن نقوی

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات سے پاک ماحول ہماری نئی نسل کا حق ہے اور ہم اسے انہیں ضرور دیں گے۔

منشیات کے عالمی دن پر انہوں نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ ہر معاشرے کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ پوری دنیا کو مل کر اس کے خلاف کام کرنا ہوگا، اور پاکستان اس جنگ میں پوری طاقت سے ساتھ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے منشیات کے استعمال اور سمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں، اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہادری سے کام کیا ہے۔ جن جوانوں اور افسران نے اپنی جانیں دی ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ قوم ان شہداء کو سلام کرتی ہے اور ہمیں سب کو مل کر اس جنگ میں کامیابی حاصل کرنی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروش نوجوانوں کے دشمن ہیں اور ایسے لوگوں کو سزا دینا ہمارا قومی نصب العین ہے۔ آئیے سب مل کر منشیات کے خلاف لڑائی کو مضبوط بنائیں اور ایک صحت مند معاشرہ بنائیں۔

ٹیگز: