Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، اور کاروباری ہفتے کے تیسرے دن انڈیکس نے زبردست تیزی کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار کی حد عبور کر لی۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 1,17,225 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ کل کاروباری دن کے اختتام پر یہ سطح 1,16,775 پوائنٹس تھی۔

دوسری جانب زرمبادلہ مارکیٹ میں بھی معمولی تبدیلی دیکھی گئی، جہاں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ٹیگز: