Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں اچھی تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 169,220 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی انڈیکس 500 پوائنٹس بڑھ کر ایک نئی ریکارڈ سطح 168,990 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنا اور ملکی معیشت کے مثبت اشارے مارکیٹ کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

ٹیگز: