کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور انڈیکس نے ملکی تاریخ کی سب سے بلند سطح کو چھو لیا۔ کاروباری ہفتے کے آخر میں اسٹاک مارکیٹ نے اچھا آغاز کیا، اور پہلے سیشن میں 417 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 221 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس سے قبل، گزشتہ دن بھی اسٹاک مارکیٹ میں اچھی تیزی تھی اور انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف، امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 280 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔