Wed, September 16, 2026

محسن نقوی کا وانا کا دورہ، سرحد پار دہشتگردی پر تشویش۔۔جوانوں کی بہادری کو خراجِ تحسین

محسن نقوی کا وانا کا دورہ، سرحد پار دہشتگردی پر تشویش۔۔جوانوں کی بہادری کو خراجِ تحسین

وانا :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشتگردی کا سامنا ہے اور ریاست کسی بھی صورت ملک کے امن کو متاثر ہونے نہیں دے گی۔

قبائلی عمائدین نے علاقے میں سیکیورٹی اقدامات اور بچوں کو محفوظ رکھنے پر عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ بعد ازاں کیڈٹ کالج وانا بھی پہنچے جہاں انہوں نے حالیہ دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دشمن سانحہ اے پی ایس جیسے حملے کی کوشش کر رہا تھا، مگر سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے منصوبہ ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور کسی مذہب یا اصول سے تعلق نہیں رکھتے۔

ٹیگز: