کابل / اسلام آباد : سوشل میڈیا پر ایک افغان شہری کی ویڈیو نے اس وقت عالمی توجہ حاصل کر لی ہے جس میں اس نے پاک فوج کی قیادت اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو میں افغان شہری نے تباہ شدہ عسکری ساز و سامان کے درمیان کھڑے ہو کر طالبان قیادت کو سخت پیغام دیاہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں افغان شہری آپریشن غضب للحق کے دوران تباہ ہونے والے افغان ٹینکوں کی باقیات دکھاتے ہوئے طالبان سرغنہ ہیبت اللہ کو مخاطب کرتا ہے اور کہتا ہے "تاریخ گواہ ہے کہ ہر فرعون کے لیے ایک موسیٰ (علیہ السلام) بھیجا گیا، اور آج تیرے جیسے فتنہ گروں کے لیے اللہ نے حافظِ قرآن عاصم منیر کو بھیجا ہے۔
اس ویڈیو پیغام میں افغان شہری نے نہ صرف پاک فوج کی عسکری برتری کا اعتراف کیا بلکہ سپہ سالار کی شخصیت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا شہری نے جنرل عاصم منیر کو ایک نڈر اور 'حافظِ قرآن' جرنیل کے طور پر پیش کیا جو خطے میں شر پسند عناصر کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہے۔ تباہ شدہ ٹینکوں کی نشاندہی کرتے ہوئے پیغام دیا گیا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کا انجام یہی ہوگا۔