Wed, September 16, 2026

اسلام آباد پولیس کو جدید سہولیات کی فراہمی، 30 نئی گاڑیاں تھانوں کے حوالے

اسلام آباد پولیس کو جدید سہولیات کی فراہمی، 30 نئی گاڑیاں تھانوں کے حوالے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے 27 تھانوں کے لیے 30 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے تقریب میں نئی گاڑیوں کی چابیاں پولیس حکام کے حوالے کیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پرانی اور ناکارہ گاڑیوں کے ساتھ جدید پولیسنگ ممکن نہیں، نئی گاڑیوں کی فراہمی سے پولیس کا رسپانس ٹائم اور ہنگامی حالات میں کارروائی کی صلاحیت بہتر ہوگی۔

وزیر مملکت طلال چوہدری کے مطابق اسلام آباد پولیس میں نفری کی کمی دور کرنے کے لیے 9 ہزار نئے اہلکار بھرتی کیے جائیں گے، جبکہ دارالحکومت کے تمام تھانوں کی تعمیر، مرمت اور اپ گریڈیشن کا کام بھی رواں سال مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیوں، اضافی نفری اور بہتر پولیس اسٹیشنز کی فراہمی سے شہریوں کو بروقت اور مؤثر پولیس خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: