Wed, September 16, 2026

اسلام آباد میں تھانوں کی اپ گریڈیشن کا آغاز، تھانہ آبپارہ جدید سہولیات سے لیس

اسلام آباد میں تھانوں کی اپ گریڈیشن کا آغاز، تھانہ آبپارہ جدید سہولیات سے لیس

اسلام آباد:اسلام آباد میں پولیس سٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ آبپارہ کی تعمیرِ نو اور اپ گریڈیشن مکمل کرلی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانہ آبپارہ کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد اس کا افتتاح کیا۔ وزیر داخلہ نے تھانے کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے قائم کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

تھانہ آبپارہ کی اپ گریڈیشن کے تحت شہریوں کے لیے بہتر ماحول اور جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق تھانوں کی حالت بہتر بنانے اور پولیسنگ کے نظام کو شہری دوست بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی جاری رہیں گے۔

ٹیگز: