Wed, September 16, 2026

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑی گاڑیاں نہ لائیں، موٹروے پولیس کی اپیل

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑی گاڑیاں نہ لائیں، موٹروے پولیس کی اپیل

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق یوم پاکستان کی تقریبات کے پیش نظر 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور سے جی ٹی روڈ کے راستے آنے والی بھاری گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا، جبکہ موٹروے کے ذریعے آنے والی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔

اسی طرح لاہور سے موٹروے کے ذریعے آنے والی بڑی گاڑیوں کو چکری انٹرچینج پر جبکہ جی ٹی روڈ سے آنے والی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کشمیر اور مری سے اسلام آباد کی طرف آنے والی بڑی گاڑیوں کو 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دیا جائے گا۔

موٹروے پولیس نے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل راستے اپنائیں اور دوران سفر ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: