Wed, September 16, 2026

پاکستان ہمارا برادر ملک ہے، امن کے لیے اس کا کردار کلیدی رہا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

پاکستان ہمارا برادر ملک ہے، امن کے لیے اس کا کردار کلیدی رہا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی اب امریکی فیصلوں پر منحصر ہے۔ایرانی اسپیکر نے اپنے بیان میں پاکستان کو ایران کا "برادر ملک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکراتی عمل میں اسلام آباد کی سہولت کاری کے مشکور ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی معاملات کو آگے بڑھانے میں پاکستان نے ایک مثبت اور فعال دوست کا کردار ادا کیا ہے۔
حالیہ مذاکرات کے حوالے سے سپیکر قالیباف نے کہا کہ ایرانی وفد نے مستقبل پر مبنی ٹھوس تجاویز پیش کیں، لیکن فریقِ مخالف (امریکا) اب تک ایران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ     امریکا ایران کی منطق اور اصولوں سے پوری طرح واقف ہو چکا ہے۔    اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے کہ وہ اعتماد کی بحالی کے لیے کیا قدم اٹھاتا ہے۔
محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات کو ایرانی قوم کے حقوق کے تحفظ اور سفارتی اختیار کے استعمال کا ذریعہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملکی دفاع اور قومی مفادات ایران کی اولین ترجیح ہیں، جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: