اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے چیلنجز کا حل صرف اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی نئی نسل نفرت اور جنگ کی زنجیروں کو توڑ کر خطے میں امن قائم کرے گی۔ بلاول نے مزید کہا کہ ہمارا مستقبل تنازعات کی بجائے باہمی تعاون اور خوشحالی پر مبنی ہونا چاہیے۔