Wed, September 16, 2026

پاکستان بھر میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کا دباؤ، 2 ارب سے زائد وصولی

پاکستان بھر میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کا دباؤ، 2 ارب سے زائد وصولی

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران شادیوں سے متعلق ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق، مالی سال 2025 میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی 2 ارب 2 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ وصولی 1 ارب 70 کروڑ روپے تھی۔ ایف بی آر کے مطابق، ٹیکس کی وصولی میں 50 کروڑ روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کا بیشتر سبب سخت نگرانی اور اقدامات ہیں۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اخراجات کے باعث شادی ہالز، مارکیز اور ہوٹلوں سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ریسٹورنٹس، کلبز اور کمیونٹی سینٹرز میں ہونے والی تقریبات سے بھی ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، جس میں کھانے پینے، سجاوٹ اور دیگر متعلقہ خدمات کے اخراجات شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق، جن افراد کا نام ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں شامل ہے، ان پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جبکہ نان فائلرز پر 20 فیصد ودہول
 
 

ٹیگز: