Wed, September 16, 2026

سندھ کا 4 ہزار ارب سے زائد اور بلوچستان کا 1100 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش ہوگا

سندھ کا 4 ہزار ارب سے زائد اور بلوچستان کا 1100 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش ہوگا

کراچی/کوئٹہ: سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں آج مالی سال 2026-27 کے بجٹ پیش کریں گی۔ سندھ حکومت چار ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی، جسے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایوان میں پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں، صحت، تعلیم اور دیگر عوامی فلاحی شعبوں کے لیے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کیے جانے کی توقع ہے۔

ادھر بلوچستان حکومت بھی آج گیارہ سو ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی حکومت کے مساوی اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

صوبائی بجٹ میں ترقیاتی اخراجات، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوامی سہولتوں کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بجٹ پیش ہونے کے بعد اس کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی۔

ٹیگز: