Wed, September 16, 2026

سوشل میڈیا سے کمائی ٹیکس نیٹ میں شامل، قومی اسمبلی خزانہ کمیٹی نے 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی منظوری دے دی

 سوشل میڈیا سے کمائی ٹیکس نیٹ میں شامل، قومی اسمبلی خزانہ کمیٹی نے 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی منظوری دے دی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ یہ تجویز مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کا حصہ ہے۔

کمیٹی کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام نے بتایا کہ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن جب ڈالرز کی صورت میں پاکستانی بینک اکاؤنٹس میں موصول ہوگی تو اس پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والی آمدن کا حجم تقریباً 10 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس کے پیش نظر اس شعبے کو باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایکسپورٹرز پر عائد ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ تجاویز بجٹ کی قانونی کارروائی کے آئندہ مراحل سے گزریں گی، جس کے بعد ان پر حتمی عمل درآمد کیا جائے گا۔

ٹیگز: