Wed, September 16, 2026

مذاکرات کے لیے تیار مگر کابل کی واضح ضمانت ضروری:خواجہ آصف

 مذاکرات کے لیے تیار مگر کابل کی واضح ضمانت ضروری:خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بامقصد متحرک مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم مذاکرات کی کامیابی کے لیے کابل کی جانب سے پختہ ضمانت درکار ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے یاد دلایا کہ چند سال قبل بھی افغان حکام سے طویل بات چیت ہوئی تھی اور اس دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے افراد کی دوسری جگہ ری سیٹلمنٹ کی تجویز آئی تھی، مگر اس کی لاگت اور واپس آنے کی ممکنات کے باعث وہ منصوبہ ختم ہو گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ٹی ٹی پی کے ساتھ کسی مفاہمت کو قبول نہیں کرے گا اور اگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تو پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے، حتیٰ کہ ضرورت پڑی تو افغان علاقہ میں بھی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر دفاع نے افغانستان میں مبینہ بھارتی مداخلت پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے بعض بیانات دشمنانہ عناصر کی ہمت بڑھا رہے ہیں، اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

ٹیگز: