Wed, September 16, 2026

خواجہ آصف عالمی ڈیفنس شو میں شرکت کیلئے سعودیہ پہنچ گئے

خواجہ آصف عالمی ڈیفنس شو میں شرکت کیلئے سعودیہ پہنچ گئے

ریاض : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں سعودی حکام اور ریاض میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ خواجہ محمد آصف سعودی حکومت کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں اور اس دوران وہ ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کریں گے۔

شو میں مختلف سرگرمیاں ہوں گی، جن میں وزیر دفاع شریک ہوں گے، اور ایونٹ کے دوران عالمی دفاعی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان بھی ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ٹیگز: