Thu, September 17, 2026

میچ کے دوران گیند سڑک پر جا پہنچی، اچانک بریک سے تصادم ہوگیا

میچ کے دوران گیند سڑک پر جا پہنچی، اچانک بریک سے تصادم ہوگیا

مونٹی ویڈیو: یوراگوئے میں ایک فٹبال میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب میدان سے باہر نکلنے والی گیند قریبی سڑک پر پہنچ گئی اور ایک ڈرائیور کی اچانک بریک حادثے کا سبب بن گئی۔

ہفتے کے روز مونٹی ویڈیو میں یوراگوئے مونٹی ویڈیو اور پیسینڈو کی ٹیموں کے درمیان سیکنڈ ڈویژن کا میچ کھیلا جا رہا تھا۔ کھیل کے دوران ایک کھلاڑی کی جانب سے لگایا گیا زوردار شاٹ سٹیڈیم کی حدود سے باہر نکل گیا اور ساتھ موجود سڑک پر جاگرا۔

سڑک پر گیند دیکھ کر ایک گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک رفتار کم کرنے کے لیے بریک لگا دیے۔ پیچھے سے آنے والا ڈرائیور بروقت ردعمل نہ دے سکا اور اس کی گاڑی سامنے والی گاڑی سے جا ٹکرائی۔

حادثے کا یہ غیر معمولی منظر پارکے اے این سی اے پی سٹیڈیم میں جاری میچ کی براہِ راست نشریات کے دوران ریکارڈ ہوگیا۔ بعد میں واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جہاں صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

میچ کے دوران پیش آنے والے اس عجیب و غریب واقعے کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ٹیگز: