Wed, September 16, 2026

تیسرا ٹی20 :پاکستان نے بنگلہ دیش سے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا

 تیسرا ٹی20 :پاکستان نے بنگلہ دیش سے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا

لاہور : پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتا اور مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس میچ کے لیے پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی ہے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹیگز: