لاہور: چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جدوجہد میں پہلے مزاحمت آتی ہے اور پھر مفاہمت، جو ملک کو بہتری کی طرف لے جاتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے صدر کو ہٹانے سے متعلق خبروں پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ "یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں"۔ عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج اور مذاکرات کے سوال پر ان کا مؤقف تھا کہ "مفاہمت ہی بہتر راستہ ہے"۔