اسلام آباد :سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کا بنیادی حصہ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چاہیے کہ وہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپنی موجودگی برقرار رکھے تاکہ اپنا جمہوری کردار ادا کر سکے۔
انہوں نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ حالات کی موجودہ رفتار یہ اشارہ دے رہی ہے کہ کچھ عرصے میں پی ٹی آئی اپنی مایوسی کی وجہ سے پارلیمنٹ اور بعض عدالتی حلقوں سے باہمی مفادات کی بنیاد پر مستعفی ہو سکتی ہے، جس کا مقصد ملک کو ایک نئے سیاسی بحران کی جانب دھکیلنا ہو گا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسے اقدامات سے ملک کو ایک اور بڑی ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے سیاسی عدم استحکام مزید گہرا ہو سکتا ہے۔