Thu, September 17, 2026

محترمہ فاطمہ جناح ہماری خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہیں، مریم نواز

محترمہ فاطمہ جناح ہماری خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہیں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ جناح پاکستان کی خواتین کے لیے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہیں۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ فاطمہ جناح نے تحریکِ آزادی کے ہر قدم پر اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا اور قوم کی خواتین کو بھی بیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک عورت ہونے کے ناطے وہ محترمہ فاطمہ جناح کو اپنا رول ماڈل سمجھتی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کی بیٹیوں کو بااختیار بنانے کے مشن پر کام کر رہے ہیں تاکہ خواتین کو معاشرے میں وہ مقام ملے جس کی وہ حق دار ہیں۔

ٹیگز: