Wed, September 16, 2026

خواتین کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانا ہماری ترجیح ہے: شزا فاطمہ

خواتین کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانا ہماری ترجیح ہے: شزا فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خواتین کی ڈیجیٹل خودمختاری کے فروغ کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے ساتھ مضبوط تعاون اور مشترکہ اقدامات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاکہ تجاویز کو عملی منصوبوں اور مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں تبدیل کیا جا سکے۔

اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی کی خواتین سے متعلق نویں وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل شعبے میں اپنے تجربات دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ بانٹنے کے ساتھ ساتھ ان کی مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور کامیاب ماڈلز سے بھی استفادہ کرنا چاہتا ہے تاکہ خواتین کو آئی ٹی اور ڈیجیٹل معیشت میں مزید بااختیار بنایا جا سکے۔

شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ حکومت اس وژن پر عمل پیرا ہے کہ ملک کی ہر بچی کو بلاامتیاز انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی حاصل ہو، اس کے پاس محفوظ ڈیجیٹل شناخت اور مالیاتی اکاؤنٹ موجود ہو، تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکے۔
 

ٹیگز: