Thu, September 17, 2026

کراچی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے:حکومت سندھ کا اعلان

 کراچی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے:حکومت سندھ کا اعلان

کراچی : حکومت سندھ نے واضح کیا ہے کہ کراچی کے تمام تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تعلیمی ادارے بند کرنے کے جعلی نوٹیفکیشن کی سختی سے تردید کی ہے۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے کل کے دن کے لیے کوئی عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا ہے اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ حالات کی نزاکت کے مطابق کیا جائے گا۔ اس ضمن میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا تاکہ کسی قسم کی افواہ پھیلنے سے بچا جا سکے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بھی ایکس پر جاری اپنے پیغام میں جعلی نوٹیفکیشن کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ افواہ محض غلط فہمی پر مبنی ہے۔

ٹیگز: