Wed, September 16, 2026

لاہور کے 45 سکول بند، باقی تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھلیں گے

لاہور کے 45 سکول بند، باقی تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھلیں گے

لاہور: لاہور میں سیلاب کے باعث 45 اسکول بند رہیں گے، جبکہ شہر کے باقی تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بند کیے گئے اسکولوں میں 33 سرکاری اور 12 نجی اسکول شامل ہیں جنہیں سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں شامل سرکاری اسکولوں کے کچھ نام یہ ہیں جن میں  سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی، سگیاں، شاہدرہ، شفیق آباد، نیاز بیگ، گاؤشالا، موہلنوال، ملتان روڈ اور دیگر شامل ہیں ۔

جبکہ بند رہنے والے نجی اسکولوں میں شامل ہیں جن میں قلعہ تراڑ، مصطفیٰ آباد، ملک پارک، عزیز کالونی، برٹس، ہیون، سٹار اور چلڈرن پیراڈائز ۔

انتظامیہ کے مطابق، جب تک متاثرہ علاقوں کی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی، یہ اسکول بند ہی رہیں گے۔ والدین اور طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکول انتظامیہ اور ضلعی حکام سے رابطے میں رہیں تاکہ نئی معلومات بروقت حاصل کی جا سکیں۔

ٹیگز: