Wed, September 16, 2026

پاک امارات تعلقات کے خلاف پروپیگنڈا ناکام؛ وزارت داخلہ نے اصل حقائق بتا دیے

پاک امارات تعلقات کے خلاف پروپیگنڈا ناکام؛ وزارت داخلہ نے اصل حقائق بتا دیے

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی بے دخلی سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری 'فیک نیوز' کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ برادر اسلامی ملک کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق میڈیا کے مخصوص حلقوں کی جانب سے کی جانے والی رپورٹنگ کا مقصد محض سنسنی پھیلانا اور دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اعلامیے میں دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی 'ٹارگٹڈ' یا فرقہ وارانہ بنیادوں پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ واضح کیا گیا ہے کہ بے دخلی صرف ان صورتوں میں ہوتی ہے جہاں مقامی قوانین کی خلاف ورزی، ویزہ اوور اسٹے یا دستاویزات میں خامی پائی جائے۔


حکومتِ پاکستان اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں مروجہ سفارتی طریقوں کے مطابق متعلقہ ملک سے رابطہ کیا جاتا ہے۔وزارت داخلہ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی شرپسندانہ پوسٹس اور افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر بھروسہ کریں۔

ٹیگز: