اسلام آباد:پاکستان کی مؤثر سفارتکاری نے عالمی سطح پر بھارت اور اسرائیل کے اس مشترکہ پروپیگنڈے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے جس کا مقصد خطے میں بدامنی کا تاثر دینا تھا۔ حال ہی میں غیر ملکی نشریاتی ادارے سی بی ایس (CBS) کی جانب سے ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق پھیلائی گئی خبر سراسر جھوٹ اور ایک منظم سازش نکلی۔
تفصیلات کے مطابق، جس نشریاتی ادارے نے یہ من گھڑت خبر نشر کی، وہ پیراماؤنٹ گلوبل کے زیرِ اثر ہے، جس کے کاروباری مفادات بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کے ریلائنس نیٹ ورکس سے وابستہ ہیں۔ مکیش امبانی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دستِ راست مانا جاتا ہے، اور یہ واضح ہے کہ بھارتی سرمایہ کاری کو عالمی میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف "ہائبرڈ وار فیئر" کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
پاکستان نے بروقت اور ٹھوس حقائق پر مبنی سفارتکاری کے ذریعے ثابت کر دیا کہ دشمن کے یہ دعوے نہ صرف بے بنیاد ہیں بلکہ ان کے پیچھے سیاسی اور کاروباری مفادات کارفرما ہیں۔ اس بے نقابی نے ثابت کر دیا ہے کہ مودی سرکار اپنے قریبی ساتھیوں کے ذریعے عالمی میڈیا کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، تاہم پاکستان کی چوکس سفارتکاری نے اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔