Wed, September 16, 2026

جنگ کا گیارہواں روز : متحدہ عرب امارات نے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے

جنگ کا گیارہواں روز : متحدہ عرب امارات نے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے خطے میں جاری کشیدگی کے گیارہویں دن بیلسٹک میزائل اور بغیر پائلٹ طیاروں کے حملے ناکام بنا دیے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، داغے گئے 15 بیلسٹک میزائل میں سے 12 کو فضائی دفاع نے فضا میں تباہ کر دیا، جبکہ تین میزائل سمندر میں گر گئے۔ اسی دوران بھیجے گئے 18 ڈرون میں سے 17 کو بھی روک دیا گیا۔

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ قومی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک رہا اور متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی کے ذریعے ممکنہ خطرات کو ناکام بنایا۔ ملک کے دفاعی اور سکیورٹی ادارے شہریوں اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر ممکنہ خطرے کا بروقت مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر بھروسہ کریں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔ وزارتِ دفاع نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ مسلسل لیا جا رہا ہے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے میں ہیں۔

ٹیگز: