Wed, September 16, 2026

بھارت کی جارحیت میں اسرائیلی ڈرونز کا استعمال، پاک فوج نے 25 ڈرون مار گرائے، آئی ا یس پی آر

بھارت کی جارحیت میں اسرائیلی ڈرونز کا استعمال، پاک فوج نے 25 ڈرون مار گرائے، آئی ا یس پی آر

راولپنڈی: پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں کے دوران گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز دراصل اسرائیل کے بنے ہوئے "ہیروپ" خودکش ڈرونز تھے، جنہیں بھارت نے پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال کیا۔ پاک فوج نے ان میں سے 25 ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت نے 6 مئی کی رات کو بزدلانہ حملہ کیا، جس میں اس کے کئی طیارے اور فوجی تنصیبات تباہ ہوئیں۔ اس کے بعد، بھارت نے بدحواسی میں آ کر اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے ذریعے پاکستان میں مزید حملے شروع کر دیے، مگر پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ان تمام حملوں کو ناکام بنایا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز کا ملبہ مختلف علاقوں سے اکٹھا کیا جا رہا ہے، جو بھارتی جارحیت اور اسرائیلی ٹیکنالوجی کے استعمال کا ثبوت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دشمن جو بھی سازش کرے، افواجِ پاکستان پوری تیاری کے ساتھ ملک کا دفاع کر رہی ہیں اور ہر حملے کا مؤثر جواب دے رہی ہیں۔

ٹیگز: