Wed, September 16, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ردِعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔

ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاک بھارت تنازع جلد ختم ہو، اور اگر وہ کسی طرح مدد کر سکتے ہیں تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کو اچھی طرح جانتے ہیں اور دونوں کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ چونکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو جواب دے چکے ہیں، اب بہتر ہے کہ وہ مزید بڑھنے کے بجائے بات چیت سے مسئلہ حل کریں۔خیال  رہے کہ ٹرمپ پہلے بھی پاکستان پر بھارتی حملے کو "شرمناک" قرار دے چکے ہیں۔

ٹیگز: