Wed, September 16, 2026

امریکی صدر کا غیر معمولی ردعمل: وزیراعظم شہباز شریف کی مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی کی پیشکش ٹرمپ نے شیئر کر دی

امریکی صدر کا غیر معمولی ردعمل: وزیراعظم شہباز شریف کی مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی کی پیشکش ٹرمپ نے شیئر کر دی

واشنگٹن/اسلام آباد : پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک بڑی اور غیر متوقع پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا وہ پیغام اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ری پوسٹ (Share) کر دیا ہے جس میں پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔
 وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان "بامعنی اور نتیجہ خیز" مذاکرات کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہوگا۔وزیراعظم نے اپنے اس اہم پیغام میں صدر ٹرمپ کے علاوہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا، جس کا مقصد دونوں فریقین کو ایک میز پر لانے کی سنجیدہ کوشش ہے۔
 صدر ٹرمپ کی جانب سے اس ٹویٹ کو شیئر کیے جانے کو ماہرینِ خارجہ امور ایک مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ واشنگٹن مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ممکنہ کردار کو اہمیت دے رہا ہے۔

ٹیگز: