لاہور : پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی نازک صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر دفعہ 144 کی مدت میں مزید 7 روز کا اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی اب 14 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔
اجتماعات پر پابندی: صوبے بھر میں ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، احتجاجی مظاہروں اور 4 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور استعمال پر سخت ممانعت ہو گی۔
انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق شرپسند عناصر عوامی اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جس کے پیشِ نظر یہ حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔