Wed, September 16, 2026

سکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب میں دفعہ 144 برقرار، ڈرون استعمال پر پابندی میں توسیع

سکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب میں دفعہ 144 برقرار، ڈرون استعمال پر پابندی میں توسیع

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نافذ دفعہ 144 میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔ صوبائی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

حکام کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ٹیگز: