Thu, September 17, 2026

مولانا فضل الرحمان نے 27 ویں آئینی ترمیم اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرنے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

مولانا فضل الرحمان نے 27 ویں آئینی ترمیم اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرنے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 ویں آئینی ترمیم اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرنے کے لیے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگا، جس میں جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں جے یو آئی کی قیادت آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے گی اور پارلیمنٹیرینز سے مشاورت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ملکی سیاست اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری طرف، جے یو آئی نے مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم نے جے یو آئی سے آرٹیکل 140اے کے تحت مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینے کے لیے حمایت کی درخواست کی تھی، لیکن جے یو آئی کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کو 27 ویں ترمیم سے الگ کر کے لایا جائے۔ جے یو آئی کا موقف ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینے کے مخالف نہیں ہیں، تاہم وہ اس مقصد کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت تب کریں گے جب وہ الگ سے آئینی ترمیم لے کر آئیں گے۔

ٹیگز: