Wed, September 16, 2026

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مشاورت جاری، 27ویں آئینی ترمیم جلد منظور ہو سکتی ہے: فیصل واوڈا

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مشاورت جاری، 27ویں آئینی ترمیم جلد منظور ہو سکتی ہے: فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ملکی سیاست میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان کی بقا کے لیے ان کا ساتھ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 27ویں آئینی ترمیم پر اپنا فیصلہ کریں گے اور ملکی بہتری کے لیے تجاویز کا جائزہ لیں گے۔

فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ 18ویں ترمیم ختم نہیں کی جا رہی اور 27ویں ترمیم کے حوالے سے نمبر کافی ہیں، منظوری کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترامیم پر مشاورت کے بعد نظرثانی ممکن ہے اور پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

سینیٹر نے ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے حوالے سے کہا کہ صرف زمینی جنگ نہیں بلکہ سائبر اور عالمی اقتصادی محاذ بھی اہم ہیں، اور افواج پاکستان کو مضبوط کرنے سے ہی ملک کا دفاع مضبوط ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ 28ویں آئینی ترمیم کی تیاری کر رہے ہیں۔

ٹیگز: