Thu, September 17, 2026

حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یومِ شہادت، قوم کا عظیم سپاہی آج بھی دلوں میں زندہ

حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یومِ شہادت، قوم کا عظیم سپاہی آج بھی دلوں میں زندہ

اسلام آباد : کارگل جنگ کے ہیرو، نشانِ حیدر پانے والے بہادر سپاہی حوالدار لالک جان شہید کو آج ان کے 26ویں یومِ شہادت پر پورا پاکستان خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت نے شہید کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، 1999ء میں کارگل کے محاذ پر دشمن کے شدید حملوں کے دوران لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری دکھائی۔ وہ شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ پر ڈٹے رہے اور انخلاء سے انکار کر دیا۔ دشمن کے سامنے آخری دم تک لڑتے ہوئے انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

فوج اور قوم کا کہنا ہے کہ لالک جان شہید جیسے سپاہیوں کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ ان کی قربانی نہ صرف پاکستان کا فخر ہے بلکہ ہر سپاہی کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہداء کے مشن کو بہادری، لگن اور غیرت سے آگے بڑھایا جائے گا اور مادر وطن کے تحفظ کی ذمہ داری ہمیشہ نبھائی جائے گی۔

ٹیگز: