Wed, September 16, 2026

حوالدار لالک جان شہید کا 27واں یومِ شہادت، پاک فوج کا عظیم سپوت کو سلام

حوالدار لالک جان شہید کا 27واں یومِ شہادت، پاک فوج کا عظیم سپوت کو سلام

راولپنڈی: معرکۂ کارگل کے عظیم ہیرو، نشانِ حیدر کے حامل حوالدار لالک جان شہید کا 27واں یومِ شہادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاک فوج نے حوالدار لالک جان شہید کی بے مثال بہادری، غیر معمولی شجاعت اور وطن کے دفاع کے لیے دی گئی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان شہید نے معرکۂ کارگل کے دوران دشمن کے شدید حملوں کے باوجود جرات اور استقامت کی نئی تاریخ رقم کی۔ ان کی عظیم قربانی، فرض شناسی اور حب الوطنی آئندہ نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔

ٹیگز: