Wed, September 16, 2026

متحدہ عرب امارات میں 18 سال کو قانونی بلوغت قرار دینے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات میں 18 سال کو قانونی بلوغت قرار دینے کا فیصلہ

دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے 18 سال کی عمر کو قانونی بلوغت قرار دے دیا ہے، جس کے بعد نوجوانوں کو سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی اور قانونی معاملات میں خود مختاری حاصل ہو گی۔

اس سے قبل، 20 سال کی عمر کو بلوغت سمجھا جاتا تھا، مگر نیا قانون 18 سال کے نوجوانوں کو معاہدے کرنے، قرض لینے اور جائیداد خریدنے کی اجازت دیتا ہے۔

حکام کے مطابق، 15 سال کے نوجوان عدالتی اجازت کے ذریعے اپنے اثاثے خود سنبھالنے کے مجاز ہوں گے، اور ان کے لیے کاروبار کے اندراج کی اجازت بھی ہوگی۔ اس اقدام سے نوجوانوں کو مالی طور پر مزید خود مختار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
 

ٹیگز: