Wed, September 16, 2026

متحدہ عرب امارات کا غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کا غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

دبئی :  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے رہائشی قوانین کو مزید سخت کرتے ہوئے غیر قانونی افراد کو نوکری یا رہائش فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اگر کوئی شخص غیر قانونی افراد کو پناہ دیتا ہے یا انہیں ملازمت فراہم کرتا ہے تو اُسے 50 لاکھ درہم (تقریباً 38 کروڑ روپے) تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ، وزٹ ویزے پر کام کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، اور اس جرم پر 10 ہزار درہم (7 لاکھ 60 ہزار روپے) تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جعلی رہائشی دستاویزات کے استعمال پر 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

حکام نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کو اب قومی سلامتی کے خلاف جرم سمجھا جائے گا، اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکومت نے یہ فیصلہ ملک کی لیبر مارکیٹ کی حفاظت کے لیے امیگریشن قوانین پر سخت عملدرآمد شروع کرنے کی بنیاد پر کیا ہے۔ یو اے ای نے "زیرو ٹالرنس پالیسی" اختیار کی ہے، جس کے تحت اس طرح کی خلاف ورزیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: