Wed, September 16, 2026

پی سی بی کا بڑا اقدام: حیدر علی کو تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا گیا

پی سی بی کا بڑا اقدام: حیدر علی کو تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ پی سی بی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پولیس کی جانب سے حیدر علی کے خلاف ایک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق، تحقیقات مکمل ہونے تک حیدر علی ٹیم کی نمائندگی یا کسی بھی کرکٹ سے متعلقہ سرگرمی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

یہ واقعہ حالیہ دنوں میں پاکستان شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا، جس کے بعد مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معاملے کی چھان بین شروع کی۔

پی سی بی نے وضاحت کی ہے کہ بورڈ حیدر علی کو قانونی معاملات میں مکمل معاونت فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنے دفاع میں مناسب کارروائی کر سکیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جیسے ہی مانچسٹر پولیس کی جانب سے قانونی عمل مکمل ہو گا، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی داخلی ضابطہ اخلاق کے تحت مزید اقدامات اٹھانے کا اختیار رکھتا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ"جب تک مکمل تحقیقات سامنے نہیں آتیں، بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی رائے دینے سے گریز کرے گا۔"

ٹیگز: