Wed, September 16, 2026

کراچی:ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار ہونے کی تحقیقات مکمل

کراچی:ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار ہونے کی تحقیقات مکمل

کراچی : کراچی کی ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار ہونے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ میں سابق سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ کو سب سے زیادہ غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خاصخیلی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کو بھی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

تینوں افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو بھی اس معاملے میں غفلت کا ذمہ دار پایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ محض غفلت نہیں بلکہ جیل کے نظام کی مکمل ناکامی ہے۔ جیل میں تیاری، تربیت اور سکیورٹی کا شدید فقدان تھا، اور جدید سی سی ٹی وی کیمرے اور الارم سسٹم بھی کام نہیں کر رہے تھے، جس کی وجہ سے قیدی فرار ہو سکے۔

ٹیگز: