سڈنی/کراچی : پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے مداحوں کے لیے افسوسناک خبر، کپتان ڈیوڈ وارنر کو آسٹریلیا میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔
آسٹریلیا کے سابق سٹار کرکٹر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر، جو پی ایس ایل کے دوران مختصر چھٹی پر اپنے وطن گئے ہوئے تھے، وہاں قانونی شکنجے میں آگئے ہیں۔ سڈنی پولیس کے مطابق ان پر 'ڈرنک اینڈ ڈرائیو' (نشے کی حالت میں گاڑی چلانے) کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور انہیں 7 مئی کو مقامی عدالت کے روبرو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کر دیا گیا ہے۔وارنر کی اس اچانک گرفتاری نے کراچی کنگز کی مہم پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ٹیم کو اپنے مستقل کپتان کے بغیر میدان میں اترنا پڑ سکتا ہے۔ اس واقعے کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز کی جانب سے ڈسپلنری ایکشن کا بھی امکان ہے۔