راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد نے گواہ کے طور پر بیان ریکارڈ کرایا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے جرح مکمل کی، جبکہ عمران خان کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔
عدالت نے مزید دو گواہوں کو 6 اگست کو طلب کر لیا ہے۔