Wed, September 16, 2026

امریکی عدالت میں وینزویلا کے صدر مادورو پر سنگین الزامات، 17 مارچ کو دوبارہ پیشی کا حکم

امریکی عدالت میں وینزویلا کے صدر مادورو پر سنگین الزامات، 17 مارچ کو دوبارہ پیشی کا حکم

نیویارک :وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکہ میں گرفتار کرنے کے بعد ایک امریکی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان پر منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی سے روابط اور خطرناک ہتھیار رکھنے کی فردِ جرم عائد کی گئی۔ صدر مادورو نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

سماعت کے دوران صدر مادورو کو ہتھکڑیاں لگا کر بلٹ پروف گاڑی میں عدالت لایا گیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں زبردستی اغوا کیا گیا ہے اور وہ تاحال وینزویلا کے صدر ہیں۔

عدالتی کارروائی کے موقع پر عدالت کے باہر متعدد امریکی شہریوں نے احتجاج کیا۔ عدالت نے صدر مادورو کو 17 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں بروکلین جیل منتقل کر دیا۔ مقدمے پر آئندہ سماعت میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

ٹیگز: