Thu, September 17, 2026

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کا المناک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کا المناک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی

کراچی : کراچی کے لیاری بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں شدید نقصان ہوا اور اب تک 27 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 16 مرد، 9 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

حادثے کے وقت عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی اور ساتھ والی بلڈنگ کی سیڑھیاں بھی گر گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متاثرہ خاندانوں کی حالت زار دیکھی گئی۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے کے نیچے پھنسے مزید افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ ہیومن باڈی ڈیٹیکٹرز اور ہیوی مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی مزید 4 سے 5 افراد ملبے تلے ہو سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں چند گھنٹے مزید لگ سکتے ہیں۔

ٹیگز: