سرگودھا :سرگودھا میں شدید دھند کے باعث ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں مسافروں سے بھرا ٹرک سڑک سے پھسل کر نہر میں جا گرا۔ حادثے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کو فوری و معیاری علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔