Wed, September 16, 2026

ہونٹ باریک، فلرز سے نمایاں کیے، اب مزید پروسیجر نہیں:حنا چوہدری

 ہونٹ باریک، فلرز سے نمایاں کیے، اب مزید پروسیجر نہیں:حنا چوہدری

کراچی: شوبز کی دنیا میں تیزی سے اپنی جگہ بنانے والی اداکارہ حنا چوہدری نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے ایک اہم پہلو کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے لپ فلرز کروائے تھے۔ اداکارہ کے مطابق، شوبز میں بہت سے فنکار اپنی ظاہری شخصیت کو نکھارنے کے لیے کاسمیٹک پروسیجرز کرتے ہیں، جبکہ کچھ افراد اس سے گریز بھی کرتے ہیں۔

حنا نے کہا کہ تقریباً چار سال قبل انہوں نے یہ فلرز کروائے کیونکہ ان کے ہونٹ قدرتی طور پر پتلے تھے اور وہ انہیں زیادہ نمایاں دیکھنا چاہتی تھیں۔ تاہم، ڈرامہ ’ترک وفا‘ کے دوران پروڈیوسر نے انہیں دوبارہ فلرز نہ کروانے کا مشورہ دیا، کیونکہ کردار کی نوعیت ایسا اجازت نہیں دیتی تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے اپنے چہرے پر کسی بھی قسم کی مزید کاسمیٹک تبدیلی نہیں کروائی۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ کیریئر کے آغاز میں والدین کی شرط تھی کہ پہلے شادی کریں، اور اسی شرط کو پورا کرنے کے بعد انہوں نے شوبز میں قدم رکھا۔

ٹیگز: