Wed, September 16, 2026

سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو

 سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو

اسلام آباد : پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی نئی تشکیل کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جسٹس جمال خان مندوخیل کو سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر مقرر کیا گیا، جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا بھی ممبر بنایا گیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ ہوں گے، اور چیف جسٹس امین الدین خان جوڈیشل کونسل کے دوسرے سینئر ممبر ہوں گے۔

جوڈیشل کونسل میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس حسن رضوی بھی شامل ہوں گے، جبکہ جسٹس جمال مندوخیل کی نامزدگی دونوں چیف جسٹس کی مشاورت سے کی گئی ہے۔ 

ٹیگز: