لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کے پتے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے باعث گال بلیڈر کی سرجری کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ نے سرجری کے لیے ابتدائی تیاری مکمل کر لی ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے اسپتال میں ان کی عیادت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی طبیعت تسلی بخش ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔